حساس اداروں کا کراچی‘پنجاب اور بلوچستان میں آپریشن بھارتی جاسوس بھوشن یادیوکے ساتھی گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 19:48

حساس اداروں کا کراچی‘پنجاب اور بلوچستان میں آپریشن بھارتی جاسوس بھوشن ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کل بھوشن یادیو کی نشاندہی پر اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے کل بھوشن یادیو سے تفتیش کی روشنی میں کراچی، پنجاب اور بلوچستان میں چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقہ قلات سے را کا ایک ایجنٹ دیپک کمار پرکاش گرفتار ہوا۔

دیپک کو بھارتی ہائی کمیشن کے انڈر کور آفیسر نے را سے منسلک کرایا۔ ذرائع کے مطابق دیپک کمار پرکاش 2014ءمیں بھارت یاترا کیلئے گیا تھا۔

(جاری ہے)

دیپک کمار کو بھارتی ویزے میں توسیع اور پچاس ہزار روپے بھی دیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دیپک کمار کا ایک بھائی بھارت میں بھی رہتا ہے جسے چار سے پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔ اس کے علاوہ حساس اداروں نے ندیم ا نکل نامی را ایجنٹ کو کراچی سے گرفتار کیا جبکہ کراچی ہی سے تیسرے ساتھی محمد شفیق کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دو بھارتی ایجنٹوں کو پنجاب میں ایک شوگر مل سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ایجنٹ شوگر مل میں انجینئرنگ کی کنسلٹنسی فراہم کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو اور اس کے نیٹ ورک کا ٹارگٹ سی پیک منصوبہ اور کراچی تھا۔

متعلقہ عنوان :