بلاول بھٹو 25 اپریل کو سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 25 اپریل کو سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 10 اپریل کو ملتان اور 25 اپریل کو سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے دورہ سرگودھا کی حتمی تاریخ کا اعلان باقاعدہ طور پر ایک دو روز میں کردیا جائیگا تاہم 25 اپریل ان کا دورہ کافی حد تک کنفرم ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا سرگودھا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائیگا اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بلاول بھٹو کی دورہ کی تاریخ کنفرم ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کیلئے باقاعدہ درخواست دیگی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بلاول بھٹو کی سرگودھا آمد کے انتظامات کی تیاریاں شروع کردی ہیں بلاول بھٹو کا یہ پہلا دورہ سرگودھا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :