سرگودھاو کا میلہ جشن بہاراں سانحہ گلشن اقبال پورک کے باعث ختم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء ) لاہور بم دھماکے کے بعد سرگدوھا میں جاری میلہ جشن بہاراں رات گئے ختم کردیا گیا اور اس سلسلہ میں میلہ منڈی کے منتظمین اور یہاں پر سرکس‘ تھیٹر‘ موت کے کنویں اور سٹالز لگانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر گراؤنڈ کو خالی کردیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریبی کاروائی سے بچا جاسکے دوسری طرف سرگودھا میں ماڈل مارٹ اور رحمت اللعالمین پارک کی سکیورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کو پارکوں میں بغیر تلاشی کے نہ جانے دیا جائے اسی طرح مختلف پرائیویٹ سکولوں میں سوموار کے روز لاہور بم دھماکے کے باعث چھٹی کردی گئی سرگودھا میں دھماکوں کے بعد سوگ کی فضاء رہی مساجد میں مرنے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔

متعلقہ عنوان :