برسلز دہشت گردانہ حملوں کے مزید چار زخمی دم توڑ گئے،تعداد29ہوگئی

پیر 28 مارچ 2016 19:36

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بائیس مارچ کو کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے چار زخمی اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کے روز دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِس طرح ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پینتیس تک پہنچ گئی ہے۔ یہ حملے بائیس مارچ کی صبح میں برسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اورمَیل بیک کے میٹرو اسٹیشن پر کیے گئے تھے۔ مَیل بیک میٹرو اسٹیشن یورپی یونین کے صدر دفتر کے قریب واقع ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :