وہاڑی، ٹرک اورکارکے درمیان تصادم کے نتیجہ میں2 افرادشدیدزخمی

پیر 28 مارچ 2016 19:36

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء)رات دوبجے کے قریب لڈن کے قریب ٹرک اورکارکے درمیان تصادم کے نتیجہ میں2 افرادشدیدزخمی ریسکیوذرائع کے مطابق رات تقریباً2بجے لڈن کے رہائشی 35سالہ جمیل اور30سالہ ذوالفقارکارنمبری AAX-799سوارہوکر لڈن سے وہاڑی کی طرف جارہے تھے کہ ان کے آگے جانے والے ٹرک نمبریMNK-3351کااچانک ایکسل ٹوٹ گیااورکارکاڈرائیور اچانک صورتحال سے گھبراگیااورقابونہ رکھ سکاجس کی وجہ سے کارٹرک کے پچھلے حصہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کارسواردونوں شدید زخمی ہوگئے اطلاع پرریسکیو1122کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے طبی امدادکے بعدڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی منتقل کردیاجہاں پران کی حالت خطرہ سے باہربتائی جارہی ہے زخمیوں میں سے جمیل کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ ذوالفقارکی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔