نیشنل پریس کلب کا حکومت سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

پیر 28 مارچ 2016 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء)نیشنل پریس کے صدر شکیل انجم اور ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز مشتعل مظاہرین نے کوریج کرنے والے صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد کرنے والے عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام رپورٹ کرنا ہوتا ہے وہ کسی ایک گروپ کی حمایت یا مخالفت پر رپورٹ نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

لہٰذا کسی بھی میڈیا ورکرز یا صحافی پر تشدد کرنا انتہائی غیر انسانی اقدام ہے۔ صدر نیشنل پریس کلب نے تشدد کا نشانہ بننے والے ممبران الفت شاہ، جمال شاہ، پرویز عاصی، وحید عباسی، حمید رانا، خالد چوہدری، عبدالقادر، احمد سبحان، منصور ستی اور احمد نواز سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ صدر نیشنل پریس کلب کا میڈیا ہاؤسز مالکان کے بارے میں کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤسز اپنے فیلڈ ورکرز کو فوری طور پر سیفٹی کٹس مہیا کریں۔