جڑانوالہ، چار سالہ بچہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چمٹ کر جاں بحق

اہلِ علاقہ کا فیسکو کے خلاف احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلا ک کر دی

پیر 28 مارچ 2016 19:29

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء فوٹو) چار سالہ بچہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چمٹ کر جاں بحق، اہلِ علاقہ کا فیسکو کے خلاف احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلا ک کر دی ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ ذرائع کے مطابق اڈہ اواگت فیصل آباد روڈ کے رہائشی محمد اکرم کا چار سالہ بیٹا دانیال کھیلتا ہو ا چھت پر چلا گیا جہاں وہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چمٹ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بچے کی ہلاکت پر اہلِ علاقہ نے ٹائر جلا کر جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ بلا ک کر دی اور فیسکو کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہر ین کا موقف تھا کہ وہ فیسکو سب ڈویژن جڑانوالہ کو چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں مگر کوئی بھی افسر اْن کا یہ مسئلہ حل کرنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتا۔ اگر فیسکو اہلکار اور افسران اْن کی درخواستوں پر عمل کر کے تاریں تبدیل کر دیتے تو معصوم دانیال کی جان بچ سکتی تھی۔ فیصل آباد روڈ بلاک ہونے سے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :