چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل عابدین اونال کی ملاقات

پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، ملاقات میں اتفاق

پیر 28 مارچ 2016 19:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل عابدین اونال نے پیر کو جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔