آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ ، پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

پیر 28 مارچ 2016 19:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز پبی میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیر کو انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز (این سی ٹی سی ) پبی کا دورہ کیا اور پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشق ’’اتا ترک 9 ‘‘ کا معائنہ کیا یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ہونیوالی سالانہ مشقوں کا حصہ ہے ۔

دو ہفتے جاری رہنے والی اتا ترک 9 مشقیں دو مراحل میں ہوئیں پہلے مرحلے میں استور کے قریب رتو کے مقام پر برفانی ماحول میں مشقوں کا انعقاد ہوا جبکہ بعدازاں جہلم کے قریب پبی کے علاقہ میں مشقیں منعقد کی گئیں۔ ترکی کی سپیشل فورسز اور ترک ماؤنٹین کمانڈو نے پاکستانی فوجیوں کے ہمراہ مشقوں میں حصہ لیا ۔