سکھرتعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحا نات کے دوران نقل کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی قلعی کھل گئی

امتحا نی مراکز میں کھلے عام نقل ہوتی رہی ، امیدوار کسی ڈراور خوف کے بغیر گا ئیڈوں اور سالڈ پیپرز کے ذریعے پرچہ حل کر تے رہے

پیر 28 مارچ 2016 19:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سکھرتعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحا نات کے دوران نقل کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی قلعی کھل گئی ، امتحا نی مراکز میں کھلے عام نقل ہوتی رہی ، امیدوار کسی ڈراور خوف کے بغیر گا ئیڈوں اور سالڈ پیپرز کے ذریعے پرچہ حل کر تے رہے ، امتحانی مراکز کے باہر دفعہ ایک سو چوالیس کی بھی خلاف ورزی ، لو گوں کا ہجوم امتحانی مراکزکے باہر مو جود رہا تفصیلات کے مطابق سکھربورڈ کے زیر اہتمام سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی اور نو شہرو فیروز اضلاع کے دو سوچار امتحانی مراکز میں نویں اور دسوین جماعت کے سالا نہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں امتحانات کے پہلے روز نویں جما عت کا انگریزی کا پرچہ ہوا امتحانات کے پہلے ہی روز سکھر بورڈ کی جانب سے نقل کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی قلعی کھل گئی امتحانی مراکزمیں کھلے عام نقل ہو تی رہی امیدوارکھلے عام بغیرکسی ڈر اورخوف کے امتحانی مراکزمیں انگریزی کا پرچہ گائیڈوں ، سالڈ پیپرز اور پھروں کے ذریعے حل کر تے رہے جبکہ امتحانی عملہ ان کے سامنے بے بس نظر آیا جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے امتحانا ت کے موقع پر لگائی گئی دفعہ ایک سو چوالیس کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھنے میں آئی اور امتحانی مراکز کے باہر لوگوں کا ہجوم رہا۔