کراچی ،ساؤتھ زون پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 90 ملزمان گرفتار

پیر 28 مارچ 2016 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) ساؤتھ زون پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 90 ملزمان گرفتار، اسلحہ لاکھوں روپے مالیت کی پراپرٹی ، بڑی مقدار میں منشیات ، ہککا ، شیشہ ، آلات قماربازی ، داؤ پر لگی رقم ، لوٹا و مسروقہ مال ، شراب کی بوتلیں برآمد ،گرفتار شدگان میں 5مفرور قاتل بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کاروائیوں میں رسالہ ، صدر ، آرام باغ ، پریڈی ، فرئیر ،بوٹ بیسن ، گزری ، محمودآباد، جیکسن ، ماڑی پور ، موچکو ، ڈاکس، چاکیواڑاہ، نبی بخش، کلفٹن ،بلوچ کالونی ، آرٹلری میدان، گارڈن ، نپیئر کھارادر، سول لائن ، کلری ، درخشاں پولیس نے مجموعی 90 ملزمان گرفتار کرلیئے ، گرفتار شدگان میں گزری ، جیکسن ، کلری اور موچکو پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 5مفرور واشتہاری قاتل بھی شامل ہیں ، جبکہ گرفتار شدگان میں 10 ڈکیت واسٹریٹ کرمنل منشیات کے مقدمات میں14 ملزمان ، متفرق مقدمات میں اور مفرور اور اشتہاری 63 ملزمان گرفتار کیئے ، جبکہ گرفتار شدگان سے 10 پستول ، 10 میگزین، متعدد کارتوس ، بھاری مالیت ، کی پراپرٹی 14 ہککا شیشہ ، 4کلوگرام چرس، 23 بوتلیں شراب ، ایک پاؤ ہیرئین ، 2موٹر سائیکلیں ، مضر صحت گٹکا ، داؤ پر لگی رقم او رآلات قمار بازی ، برآمد کرلیئے ، گرفتار شدگان میں کھارادر پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرکٹ میچ پر جوا سسٹم کھیلنے والے ماسٹر مائینڈ اوربرآمد ہونے والا آلات قماربازی بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :