سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس سروس کا روٹ محدود ،جڑواں شہروں میں معطل رہی

پیر 28 مارچ 2016 19:12

لاہور/راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس سروس محدود روٹ پر چلتی رہی جبکہ جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں میٹرو بس سروس تیسرے دن بھی معطل رہی، جس کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا رہا ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس کے روٹ کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رکھا گیا جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی مسلسل تیسرے روز میٹرو بس سروس مکمل معطل رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :