چومکھی لڑائی لڑ رہے ہیں، دہشت گردی کے کینسرکو ختم کر کے دم لیں گے ‘حمزہ شہباز
اچھے اور برے دہشت گردوں کی تمیز ختم ہوچکی ، مکروہ چہرے جلد بے نقاب ہوں گے ، حالت جنگ میں ہیں،مذموم کاروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ‘ رکن قومی اسمبلی کی سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو
پیر 28 مارچ 2016 19:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ ہم چومکھی لڑائی لڑ رہے ہیں ، سیاسی جماعتیں عسکری ادارے اور سیکورٹی فورسز کے پیچھے ساری قوم سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی ہے ،سب یکسو ہو کر دہشت گردی کے کینسر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر کے دم لیں گے ۔حمزہ شہباز نے سروسز ہسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے دہشت گردوں کی تمیز ختم ہو چکی اس سانحہ سمیت دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث مکروہ چہرے جلد بے نقاب ہوں گے ۔
یہ سانحہ متاثرہ خاندانوں کے لئے ہی نہیں ساری قوم کے لئے آزمائش ہے جس میں انشاء اﷲ ہم پورا اتریں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایسی درندہ صفت کاروائیاں کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہم حالت جنگ میں ہیں اس طرح کی مذموم سرگرمیاں پاکستانی قوم کے کوہ ہمالیہ سے اونچے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے بچے اپنی ماؤں کی آنکھوں کے تارے تھے ۔
اسی طرح افواج پاکستان، رینجرز اور قومی اداروں کے نوجوان بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جو اپنے والدین کے لخت جگر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور فورسز دونوں کی طرف سے قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی جماعتوں ، میڈیا اور ساری قوم کو مل کر دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام ادارے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور انشاء اﷲ آخری جیت پاکستانی قوم کی ہو گی اور ہر قیمت پر وطن عزیز کو امن کا گہواہ بنائیں گے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ہمیں احتیاط سے کام لیتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا ۔حمزہ شہبازنے سروسز ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کو ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور زیر علاج مریضوں کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانے کی ہدایت کی ۔حمزہ شہباز ایک نوجوان زخمی شعیب سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور زیر علاج شعیب کے یہ کہنے پر کہ اس سانحہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں یہ ساری قوم کے دشمن ہیں اور ہم آخری دم تک دہشت گردوں سے لڑائی جاری رکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.