حساس اداروں اورپولیس کانیوکراچی اوربلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن

سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 22افراد زیرحراست اسلحہ ،موٹرسائیکل،قماربازی کاسامان،نقدی سمیت دیگرسامان برآمد

پیر 28 مارچ 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) حساس اداروں اورپولیس کا پیرکے روز نیوکراچی اوربلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 22افراد زیرحراست اسلحہ ،موٹرسائیکل،قماربازی کاسامان،نقدی سمیت دیگرسامان برآمد ،تفصیلات کے مطابق پیرکے روزپولیس کی بھاری نفری نے نیوکراچی کے علاقے میں سرچ آپریش کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکرسیل کردیا اورکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہر یااندرجانے کی اجازت نہیں تھی،پولیس آپریشن شروع کرتے ہوئے علاقے میں داخل ہوئے اورگھرگھر تلاشی لی اورجرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پرکارروائی کرتے ہوئے 19افرد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ،پولیس نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں جرائم پیشہ افرد بھی شامل ہیں،جن کے قبضے سے اسلحہ چھینی ہوئی موٹرسائیکل ،قماربازی کاسامان نقدی سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے،ادھربلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 3کارکنان کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :