پشاور، سکولوں کے بچوں کے درمیان خطاطی کے مقابلے کاانعقاد

پیر 28 مارچ 2016 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کو محکمہ ثقافت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ملنے والےRICH پراجیکٹ کے تحت گزشتہ روز مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان خطاطی کے مقابلے کاانعقاد کیاگیا ۔یہ مقابلہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہا جس میں بچوں نے ہندکو زبان کے صوفی شاعر احمد علی سائیں ،شاعر شباب اُستاد آغا محمد جوش کی حرفیاں اور ہندکو نثر کو خطاطی کی طرز میں قلمبند کیا۔

(جاری ہے)

پوزیشن لینے والے طلباء میں نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو تحائف دئیے گئے۔ مقابلہ پشاور کے تاریخی علاقے اندرون سرکی گیٹ میں ایک مقامی سکول میں منعقد کرایا گیا ۔مقابلے کے اختتام پر تمام شرکاء کی تواضع چائے اور دیگر لوازمات سے کی گئی۔یاد رہے کہ رچ پراجیکٹ کے تحت گندھارا ہندکو بورڈ 4کامیاب پروگرام منعقد کروا چکا ہے جبکہ ماہ رواں کے آخر تک مزید پروگراموں کا انعقاد بھی کررہا ہے۔گندھارا ہندکو بورڈکی طرف سے ان پروگراموں کی کوآرڈینیشن نسیم محی الدین اور علی اویس خیال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :