لاہور گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے میں قیمتی جانوں کا ضیائع افسوسناک ہے : پیاف
تمام بزنس کمیونٹی مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے: عرفان شیخ، شاہزیب اکرم
پیر 28 مارچ 2016 18:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ لاہور گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے میں قیمتی جانوں کا ضیائع افسوسناک ہے ۔انھوں نے کہا کہ تمام بزنس کمیونٹی مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور د ہشت گردی کی جنگ کے خلاف ہم سب پاک فوج کے اور حکومت کے ساتھ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ کیا ۔عرفان شیخ نے کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور فول پروف انتظامات کر رہی ہے تاکہ دہشت گروں اور ان کے سر پرستوں کا جلد خاتمہ ہو سکے۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے تک پیچھا کرے گی اور ساڑھے18 کروڑ عوام ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے خاتمہ پرعزم ہو چکے ہیں امن کے دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کا غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔
چئیرمین عرفان اقبال شیخ و شاہزیب اکرم نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت ذمہ داری کے ساتھ پورا کرے گی انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.