سانحہ گلشن پارک پر اظہارِ افسوس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 18:23

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) ایم پی اے رانا اختر علی خاں ،متو قع چیئر مین بلدیہ کامونکے رانا سجاد احمد خاں اور میڈیا کو ارڈنیٹر چو ہدری خورشید احمد نے لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر بچوں کو نشانہ بنا یا ہے ، یہ ہماری فورسزز سے شکست کھا چکا ہے اور اب معصوم بچوں اور نہتے شہریوں پرحملوں سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، ان وحشی درند وں کی اس ملک میں کو ئی جگہ نہیں ، کیونکہ قوم نے اس پاکستان کو پرامن ملک بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :