پنجاب یونیورسٹی آسا عہدیداران کی ایسوسی ایٹیٹڈ پریس آف امریکہ کی پاکستان مخالف رپورٹنگ پر شدید مذمت
پیر 28 مارچ 2016 18:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکہ کے بعد ایسو سی ایٹیٹڈ پریس آف امریکہ اور ان کے رپورٹر ضرار خان کی جانب سے متعصبانہ اور پاکستان مخالف رپورٹنگ پر شدید مذمت کی ہے۔ آسا کے منعقدہ ہنگامی مجلس عامہ کے اجلاس کے بعد صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمداور سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی مذہب یا فرقہ سے بالا تر ہوکر سب انسانوں کی جانیں قیمتی ہیں اور اسلام کی تعلیمات میں ہے کہ ’’ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے متراد ف ہے‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے بعد ایسو سی ایٹٹڈ پریس آف امریکہ کی جانب سے شائع ہونے والی خبر اور ہیڈ لائنز میں لکھا گیا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو نشانہ بنایا گیا ،جو سراسر غلط اور پاکستان کے خلاف منفی تاثر کو ابھارنے کی ناپاک کوشش ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سفاک اور بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوے فیصد مسلمان تھے اور ان اعداد و شمار کو امریکن نیو ز ایجنسی کی جانب سے جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خبر میں یہ تاثر دینے کی بھی کوشش کی گئی کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی ہر گھڑی میں اقلیتوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں برابر کا شہری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوگل اور یاہو جیسے سرچ انجنز بھی امریکہ اور برطانیہ کی ایجنسیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جو دنیا میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.