سانحہ گلشن اقبال دہشت گردی پر پوری قوم المناک ہے، خادم حسین

پارکوں میں مناسب سکیورٹی نہ ہونے کے باعث دہشت گرداپنے مقاصد میں کامیاب ہوئے دہشت گردی کی کاروائیوں سے ملک میں سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور

پیر 28 مارچ 2016 18:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے خادم حسین گلشن اقبال دہشت گردی کے واقعہ میں70 قیمتی جانوں اور 300کے قریب افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلشن اقبال دہشت گردی واقعہ پر پوری قوم المناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہکہا کہ اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹا چاہئے سیکیورٹی لوپ کے باعث اور پارک کے گیٹ پرسیکیورٹی واک گیٹ تھرو اورگارڈز کے پاس اسلحہ چیک کرنے کے آلات نہ ہونے کے باعث یہ المناک واقعہ پیش آیا جس پر پوری قوم سوگوار ہے ۔ خادم حسین نے مزید کہا اس سے دہشت گردی کت واقعہ اقبال ٹاون میں رہنما ہو چکے لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور پارکوں میں سیکیورٹی واک گیٹ تھرو اور دہشت گردوں کو چیک کرنے کے آلات سیکیورٹی گارڈ کو فراہم کیے جائیں تاکہ آئیندہ ایسے افسوسناک واقعات سے نمٹا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے وارداتیں اور خود کش حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔پوری قوم آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا حکومت پنجاب میں دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے فوج کو فری ہینڈ دے تاکہ پنجاب میں بھی دہشت گردوں کا قلعہ قمہ ہوسکے اور پنجاب کے شہری امن و سکون سے زندگی بسر کرسکیں۔