سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ ‘ڈی سی او ، ڈی پی او اور رکن قومی اسمبلی کی شرکت

بھاگیوال ٹبہ کے استخار احمد شہید،پھکھوکی تحصیل چونیاں کے محمد امجد شہید کی نماز جناز ہ ادا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا

پیر 28 مارچ 2016 18:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونیوالوں کی نمازجنازہ ‘ڈی سی او ، ڈی پی او اور رکن قومی اسمبلی کی شرکت ‘لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او سلمان غنی ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی اور رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں شہید ہونے والے گاؤں بھاگیوال ٹبہ تحصیل چونیاں ضلع قصور کے استخار احمد شہید اور گاؤں پھکھو کی تحصیل چونیاں ضلع قصور کے محمد امجد شہید کی نماز جنازہ ادا کی اور انکے لواحقین سے ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلند ی کی دعا بھی کی ۔