سول اداروں کی غفلت ضرب عضب کی کامیابی ضائع کررہی ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا

بے رحم دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کو خون میں نہلا کر سفاکیت کا بد ترین مظاہرہ کیا ‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل

پیر 28 مارچ 2016 18:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ لاہو ر میں خود کش دھماکہ انسانیت دشمن کاروائی ہے،بے رحم دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کو خون میں نہلا کر سفاکیت کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہو ر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے۔

حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ سول اداروں کی غفلت ضرب عضب کی کامیابی ضائع کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں دہشتگردوں کے مخبر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان میں دھماکہ کرنے والوں کے سرپرست دہلی اور کابل میں بیٹھے ہیں۔ نام نہاد جہادیوں نے غیر مسلموں سے زیادہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے۔

جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کے اعمال کی سزا دنیا بھر کے مسلمان بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپنجاب حکومت دہشتگردوں کی فکری ہمنوا ہے۔ دہشتگردی کے فکری توڑ کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں اور اسلام کے نام پر ہونیوالی قتل وغارت کو مسترد کریں تاکہ مسلم نوجوانوں کو جہاد کی آڑ میں گمراہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :