Live Updates

عمران خان کی جناح ہسپتال آمد کے موقع پر دھکم پیل سے ایمر جنسی کا دروازہ ٹوٹ گیا

عمران خان شدید بد نظمی کیوجہ سے مریضوں کی عیادت کئے بغیر ہی باہر آ گئے ،رش کم ہونے پر رہنما دوبارہ اندر لیکر گئے

پیر 28 مارچ 2016 18:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی جناح ہسپتال آمد کے موقع پر دھکم پیل سے ایمر جنسی کا دروازہ ٹوٹ گیا ، عمران خان شدید بد نظمی کی وجہ سے مریضوں کی عیادت کئے بغیر ہی باہر آ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان پارٹی رہنماؤں جہانگیر خان ترین ، میاں محمود الرشید ، شعیب صدیقی اور دیگر کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال آئے تاہم وہاں جمع لوگوں اور ہمراہ آنے والے کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے شدید بد نظمی پیدا ہو گئی اور ایمر جنسی کا دروازہ اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

عمران خان ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایمر جنسی سے باہر آ گئے تاہم کچھ دیر بعد رش کم ہونے پر پارٹی رہنما عمران خان کو دوبارہ ایمر جنسی کے اندر لے کر گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :