ڈویژن کی سطح پر ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں، نیوٹک کے حکام کی”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مارچ۔2016ء“ سے گفتگو

پیر 28 مارچ 2016 17:51

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹک) صوبوں اور مرکز میں ڈویژن کی سطح پر ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے حکومت سے رابطے میں ہے۔ پیر کو نیوٹک کے حکام نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء“ کو بتایا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لئے معاملہ جلد اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیوٹک مقامی و بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کے لئے روزگاار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے نیوٹک تعمیرات کے شعبہ میں تربیتی مرکز کے مقام کے لئے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ تمام شعبوں میں تربیت کے معیار کو بہتر اور ضرورت پر مبنی تربیت کو یقینی بنانے کے لئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تربیتی نصاب اور امور کو ترتیب دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب میں انگریزی اور عربی زبان کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔