ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں یونیورسٹی روڈ کی تاجر برادری کا اجلاس

پیر 28 مارچ 2016 17:50

پشاور۔28 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی زیر صدارت یونیورسٹی روڈ کی تاجر برادری کا خالد ایوب کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر، تاجر برادری سے حاجی خورشیدانور، فرمان اللہ، نجیب خان خلیل، طاہر ظفر اور نور محمد نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور کی خوبصورتی کے لیے مختلف سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ارشاد سوڈھر سمیت تاجر برادری کی طرف سے 3 ارکان کو شامل کیا گیا جن میں خالد ایوب، نور محمد، اور طاہر ظفر شامل ہیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پشاور کی خوبصورتی کے لیے باہمی مشاورت سے تمام دکانوں کے اوپر ایک جیسے سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں گے۔سائن بورڈ کا سائز ، لکھائی، رنگ اور بیک گراؤنڈ ایک ہی قسم کے ہوں گے جس سے پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور باہمی مشاورت سے اس پر جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :