پنجاب بھر میں693ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق،817زخمی

پیر 28 مارچ 2016 17:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز693ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں558شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ255افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 286 ڈرائیورز،19کم عمرڈرائیور،402مسافراور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ124ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت130متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد60حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ44 حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل817متاثرین میں 636مرد اور181خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں119افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 506افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 192زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں567موٹر سائیکلز،96آٹو رکشے،68موٹر کاریں،50مسافربسیں،23ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :