کراچی ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی نے علاقے میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاموں کا جائزہ لیا

پیر 28 مارچ 2016 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کے دوران دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے زریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے جبکہ کچرے کی منتقلی کا عمل بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں آخر میں انہوں نے عملے کو ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی ہے کہ اگر صفائی ستھرائی کے عمل میں غفلت یا سستی کا مظاہر کیا تو انہیں سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :