دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی ہے،حکومت ملک میں امن قائم کرنے کا تہیہ کرچکی ہے، اداروں میں تمیز کرنا مناسب کام نہیں ہے، رینجرز ،سی ٹی ڈی ہو یا فوج ہو ہم سب ایک ہیں ۔حمزہ شہباز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 مارچ 2016 17:29

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی ہے،حکومت ملک میں امن قائم کرنے کا تہیہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی ہے،دہشگردوں کے خلاف آپریشن کرنیوالے اداروں میں تمیز کرنا مناسب نہیں ہے جہاں بھی دہشت گردی ہوگی سب ملکر کاروائی کرینگے،حکومت ملک میں امن قائم کرنے کا تہیہ کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سروسز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سمجھ گئی ہے کہ دہشت گردی پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں ہورہی ہے،برسلز بھی محفوظ نہیں ہے۔

دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم یکسو ہے،ہمیں ہمت اور قوت ایمانی سے دہشتگردی کے خلاف فتح حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امن کیلئے خون کے آخری قطرے تک دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں تمیز کرنا مناسب کام نہیں ہے ہم سب ایک ہیں چاہے وہ رینجرز ،سی ٹی ڈی ہو یا فوج ہو ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں کہیں بھی تاخٰر نہیں ہوئی ہے۔