آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پبی میں انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز کا دورہ ،پاکستان اور ترکی کے درمیان جنگی مشترکہ مشقوں” اتاترک نائن“ کا معائنہ،فوجی مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ مشقوں کا حصہ ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 مارچ 2016 17:29

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پبی میں انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز کا ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں” اتاترک نائن“ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے پبی میں انسداد دہشتگردی کے تربیتی مرکز کے دورہ کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ مشقوں” اتاترک نائن“ کا معائنہ کیا۔فوجی مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ مشقوں کا حصہ ہیں۔ فوجی مشقوں میں ترک اسپیشل فورس اور پہاڑی کمانڈوز نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں سے جاری فوجی مشقیں استور کے علاقے رتو اور جہلم کے مقام کی گئیں ہیں۔