ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کی گلشن اقبال پارک بم دھماکہ کی مذمت

پیر 28 مارچ 2016 17:26

خانیوال۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کی گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت میں سعیداخترچوہدری ایڈووکیٹ صدر، چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار کی قیادت میں احتجاجی نکالی گئی ریلی میں بڑی تعدادمیں وکلاء شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینر ،پلے کارڈ اور سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے تھے جن پرملک میں ہونیوالی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے ریلی میں شریک وکلاء نے دہشت گردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاجی ریلی ضلع کچہری خانیوال کا چکر لگاتے ہوئے پریس کلب خانیوال پہنچی جہاں پر صدر بار سعید اختر چوہدری ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار چودہدری محمد شاہداقبال ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال ،بدامنی دہشت گردی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ہمارے وطن عزیز پرکڑا وقت ہے ہمیں اپنے تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر اپنے اتحادسے دہشت گردوں کا راستہ روکنا ہوگا ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خانیوال بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے ریلی میں وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔