گلشن اقبال پارک بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے محمد کاشف کو سپردخاک کر دیا گیا

پیر 28 مارچ 2016 17:26

خانیوال۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء ) گلشن اقبال پارک لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے محمد کاشف ولد محمدنذیر آرائیں کا تعلق خانیوال کے نواحی گاوں چکنمبر 169/10-R مہر شاہ سے ہے 17سالہ محمد کاشف تین ماہ قبل محنت مزدوری کے سلسلہ میں لاہور مقیم تھا ۔

(جاری ہے)

محمد کاشف کی میت جب اس کے آبائی گاوں پہنچی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں چک نمبر 169/10-R مہر شاہ میں ادا کردی گئی جس میں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔