ضلعی سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122میں سانحہ لاہور کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

پیر 28 مارچ 2016 17:26

جھنگ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء ) ضلعی سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122میں سانحہ لاہور میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے علاوہ افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکا نے دہشت گردی کے اس واقع کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندے کسی صورت معافی کے قابل نہیں ۔ اس موقع پر شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی او ر ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :