مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں ضیاء الرحمان کا لاہور خودکش دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پیر 28 مارچ 2016 17:22

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میاں ضیاء الرحمان نے لاہور میں گلشن جناح پارک میں خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر رہے ہیں، حکومت ایسے تمام عناصر کا خاتمہ کر کے رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ملک میں آپریشن ضرب عضب تیزی سے جاری ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں کے بعد امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے گلشن جناح پارک میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :