فیس بک کا لاہوریوں کی خیریت انکے پیاروں تک پہنچانے کیلئے سیفٹی چیک فیچر غلطی سے کئی ممالک کے صارفین کو بھی موصول ہوا

پیر 28 مارچ 2016 16:59

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) لاہور حملے کے بعد فیس بک نے لاہوریوں کی خیریت ان کے پیاروں تک پہنچانے کیلئے سیفٹی چیک فیچر متعارف کرایا تھا جو کہ غلطی سے امریکہ سمیت کئی ممالک کے صارفین کو بھی موصول ہواجس پر فیس بک نے صارفین سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

فیس بک کا سیفٹی چیک فیچر لاہور کے علاوہ سڈنی ،بیلجیئم،کینیڈا،مصر،امریکہ کے صارفین کو بھی موصول ہوا، جس میں مقام کی نشاندہی کیے بغیر ان سے پوچھا گیا ، کیا آپ بھی دھماکے سے متاثر ہوئے ہیں؟

متعلقہ عنوان :