لاہور میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کے بعد دنیا بھر کے میڈیا نے شدید غم اور غصے کا اظہار

پیر 28 مارچ 2016 16:59

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) لاہور میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کے بعد دنیا بھر کے میڈیا نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ دہشت گردوں نے پکنک مناتی فیملیز کے خوشگوار لمحات کو دکھ اور تکلیف میں بدل دیا ۔نیورک ٹائمز نے خبر دی کہ ایک خود کش بمبار نے بچوں کے جھولوں کے قریب خود کو اڑا لیا ۔

(جاری ہے)

میل آن لائن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے سیاسی گڑھ پنجاب میں واقع گلشن اقبال پارک میں قیامت ٹوٹ پڑی ، دھماکے سے کئی بچے اور خواتین لقمہ اجل بن گئے ۔

رشین ٹوڈے نے دنیا سے سوال کیا کہ برسلز دھماکوں جیسا رد عمل لاہور کے لیے کیوں نہیں ؟ دنیا کی عمارتیں پاکستانی پرچم میں کیوں نہیں رنگی گئیں ؟اسکائی نیوز ٹیلی گراف ، جاپانی اور فرانسیسی سمیت دنیا بھر کے میڈیا نے لاہور دھماکے پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :