پاکستان بار کونسل کی اپیل پر دہشت گردی کے واقعہ کےخلاف وکلاء نے لاہور کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا,,,, یوم سوگ کے موقع پر وکلاء نے بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائے اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے رکھیں.دہشت گردی واقعہ کےخلاف لاہور ہائیکورٹ کی عمارت پر قومی پرچم بھی سرنگوں رکھا گیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 مارچ 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مارچ۔2016ء) لاہور میں دہشت گردی واقعہ کے خلاف پاکستان بار کونسل ,,,پنجاب بار کونسل اورلاہور ہائیکورٹ بار کی اپیل پر وکلاء نے یوم سوگ منایا اور جنرل ہاوس کے اجلاس منعقد کئے.

(جاری ہے)

جنرل ہاوس کے اجلاس میں وکلاء نے دیشت گردی کے واقعہ کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی اور ذمہ دار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دینے کے حق میں قرار داد منظور کر لی.یوم سوگ کی مناسبت سے وکلاء نے بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائے اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے رکھیں...وکلاء ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.قومی سوگ کے پیش نظر عدالت عالیہ لاہور کی عمارت پر موجود قومی پرچم اور لاہور ہائیکورٹ کا پرچم بھی سرنگوں رہا.