ملتان‘ ضلعی انتظامیہ کے حکم پرسیکیورٹی کے پیش نظر تھیٹر اورسینما 3دن کیلئے بند

پیر 28 مارچ 2016 16:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ شہربھرکے تمام سینما گھراورتھیٹر تین دن کے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پربند رہیں گے۔ملتان میں سینما گھروں اور تھیٹروں کی بندش کا فیصلہ لاہورمیں ہونے والے خودکش حملے کے سبب کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سندھ کے شہرکراچی میں واقع سفاری پارک بھی سیکیورٹٰی وجوہات کی بناپر بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورکے علاقے گلشنِ اقبال پارک میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکے میں 72 افراد جاں بحق جبکہ 300 زخمی ہوگئے تھے۔پاک فوج نے دہشت گردی کے اس بہیمانہ واقعے کے بعد پاک فوج نے پورے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔