کراچی،دہشت گردوں کا بچوں کو پارکوں میں مارنا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، حسین ہارون

پیر 28 مارچ 2016 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) نامورسینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں بڑی تعداد میں معصوم بچوں اور عورتوں کی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سفاک دہشت گردوں کا تعلیمی اداروں کے بعد ہمارے بچوں کو پارکوں میں بھی مارنا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی اندوہناک واقعہ ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ گلشن اقبال پارک لاہور میں ناقص سیکورٹی کی وجہ سے عورتوں اور معصوم بچوں کا اتنا بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں ۔انہوں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق افراد لے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :