پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا صوبہ بھر کے بار اسیوسی ایشنز کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

نومنتخب صدور اور کابینہ وکلاء برادری ،عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ،رحیم داد خان

پیر 28 مارچ 2016 16:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی صدر رحیم داد خان،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان،صوبائی صدر پیپلز لائرز فورم محمد اکبر خان صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی خان وزیر نے پشاور،نوشہرا سمیت صوبہ بھر کے کے تمام بار اسیوسی ایشنز کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے عہدیدارں کو دلی مبارکباد ریتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب کابینہ اپنے فرائض باخوبی اور انصاف کے ساتھ سرانجام دینے کی امید کرتے ہیں اور انصاف کا بول بالا کرنے کے سلسلے میں کوئی دفیقہ فردگزاشت نہیں کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ نومنتخب کابینہ پر وکلاء برادری نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب یہ ان کی زمہ داری بنتی ہے کہ وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تروسائل اور تونائیاں صرف کریں ۔