را کے ایجنٹ ملکی عدم استحکام میں ملوث ہیں حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے،محمد ہمایون خان

پیر 28 مارچ 2016 16:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان نے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے داخلی اْمور میں کھلی مداخلت اور دہشت گردی ہے کیونکہ یہ عناصر امن و امان کو خراب کرنے میں ملوث ہیں وفاقی حکومت اپنے ذاتی مفادات ،کاروبار پر قومی یکجہتی اور قومی مفادات کو ترجہح دیکر اقوام متحدہ اور اپنے قریبی دوست نریندرمودی سے دوٹوک بات کریں وفاقی حکومت کے سربراہ انڈیا کو تحفے تحائف دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سے وہ اپنے ایجنٹ کے شکل میں دہشت گردی کا سامان مل رہا ہیں پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے دھماکے میں شہید ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخون لیں اپنے داخلی و خارجی پالیسوں پر نظرثانی کریں لاہور دھماکے میں معصوم عوام کا خون رنگ لائیگا ان شہداء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی پیپلز پارٹی کے تمام جیالے اور قوم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہے کہ شہداء کو اپنے جواررحمت میں جگہ نصیب فرمائیں اور زخمیوں غازیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائیں ۔