Live Updates

مخالفین ہزار دعوے کرلیں،ضلع بنوں اور تحصیل حکومتیں پاکستان تحریک انصاف بنائیگی،ملک شاہ محمد خان

پیر 28 مارچ 2016 16:19

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ مخالفین ہزار دعوے کرے لیکن انشاء اللہ ضلع بنوں اور تحصیل حکومتیں پاکستان تحریک انصاف بنائیگی ۔ انہوں نے مخالفین کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ہمارے ممبران کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

دُرانی خاندان کا زوال شروع ہو چکا ہے ان کو بوریاں بستر کے ہمراہ مستقل طور پر اَٹک بھیج دیں گے دُرانی کا دَور ظلم کا دَور تھا۔انہوں نے بنوں کے عوام کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر عدالتوں سے حکم امتناہی لے چکے ہیں ۔ عدالت کے پیچھے چھپنے والے سیاستدان دُغلا پالیسی چھوڑ دیں۔ یونین کونسل منڈان کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ممبران کی نوٹفکیشن منسوخ ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو جھوٹے دعوے سے ورغلایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ۔ میں وقت آنے پر اپنے ممبران کو میڈیا کے سامنے پیش کروں گا۔ میں اچانک بنوں آیا ہوں دوبارہ آ کر اپنی قوت کا مظاہرہ کروں گا۔ اِن خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان ، ضلعی ناظم اعلیٰ اُمیدوار ملک گل باز خان، تحصیل ممبر ملک خالد خان، آصف رحمن اور ملک عالم خان نے وزیر ہاؤس بنوں میں گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر ملک جعفر شاہ ، ڈسٹرکٹ ممبر ملک وقار خان، ڈسٹرکٹ ممبر ملک زابید خان سمیت ڈسٹرکٹ اور تحصیل کے درجنوں ممبران ، علاقے کے مشران وغیرہ موجود تھے۔ ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ دُرانی خاندان کا دَور ظلم کا دَور تھا انہوں نے بنوں میں ترقیاتی کاموں پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے غلط دعوے کرکے اُن کی سیاست کا بے نقاب چہرہ عوام کے سامنے کھل چکا ہے۔

وہ میڈیا کے سامنے غلط عدد و شمار پیش کرتے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے صاف اور شفاف فیصلہ کرکے ڈسٹرکٹ کے تین ممبران، تحصیل کے د و ممبران اور ریزرو کے دو ممبران پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سچ اور صداقت کے فیصلے کرتے ہیں جس پر ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے پاس اکثریت نہیں ہے وہ صرف عوام کو ورغلانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں جس کی ہم پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے بنوں کے عوام کو خوشخبری دی کہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف بنوں میں ضلعی اور تحصیل حکومتیں بنائے گی اَب خوشخالی کا دَور ہو گا ۔ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا ااور ضلعی اور تحصیل حکومتیں عوام کے مسائل گھر کے دہلیز پر حل ہوں گے۔ اس موقع پر ضلعی ناظم اعلیٰ اُمیدوار ملک گل باز خان نے انکشاف کیا کہ جے یو آئی کے پاس 37ممبران سے لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد 5ممبران ڈسٹرکٹ میں کم ہو گئے۔

اس کے علاوہ یونین کونسل منڈان کے ڈسٹرکٹ ممبر مقصود اور تحصیل ممبر احسان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد نے اُن کا نوٹفکیشن کینسل کیا ہے جس کو مخالفین نے اُن کا نوٹفکیشن عوام سے چھپا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ آنے کے بعد مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات