لاہور خودکش دھماکہ کی مذمت، بہت جلد ملک میں امن کا سورج طلوع ہو گا، سنیٹر سردار یعقوب خان ناصر

پیر 28 مارچ 2016 16:12

کوئٹہ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سنیئر نائب صدر نومنتخب سنیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے لاہور کے گلشن اقبال پار ک میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بے گناہ انسانوں کی قتل کی اجازت نہیں دیتا ،دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بچوں اور خواتین کونشانہ بنارہے ہیں ،پیر کو اپنے جاری کردہ بیان میں سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور بہت جلد ملک میں امن کا سورج طلوع ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔