آرمی چیف کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کا باقاعدہ آغازکردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 16:08

آرمی چیف کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کا باقاعدہ ..

روالپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) لاہور دھماکے کے بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں سیکورٹی فورسزکے آپریشن کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کارروائیاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز مشترکہ کارروائیاں کررہی ہیں،آپریشن کالعدم تنظیموں ،شدت پسند گروپوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں پہلے انٹیلی جنس ایجنسیز کی اطلاعات پر پولیس کارروائی کرتی تھی مگر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کے بعد آپریشن کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔قبل ازیں سانحہ گلشن پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح طویل اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر راولپنڈی ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے اعلان کیا کہ معصوم شہریوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔اجلاس میں لاہور دھماکے پر آرمی چیف کو ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہوں کو حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو جلد پکڑا جائے۔ آرمی چیف کا اجلاس میں کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اپنی زندگی اور آزادی کے ساتھ وحشی درندوں کو کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔