چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا

پیر 28 مارچ 2016 15:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پر گلشن اقبال پارک بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور دیگر سٹاف کے علاوہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاوہ چائلڈپروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں بھی شہداء کیلئے دعا اور قرآن خوانی کی گئی۔ چیئر پرسن صبا صادق نے خصوصی پیغام میں اقبال ٹاؤن دھماکے میں معصوم افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں کرنے والے نہ صرف اسلام، پاکستان بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔

متعلقہ عنوان :