سانحہ گلشن اقبال پارک لاہورانتہائی افسوسناک واقعہ ہے‘رانا بابر حسین

پیر 28 مارچ 2016 15:02

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک لاہورانتہائی افسوسناک واقعہ ہے،ہم ایسی بزدلانہ دہشت گردی کی کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کااظہار میاں چنوں حلقہ پی پی 217کے ایم پی اے رانا بابر حسین،تحصیل صد رمسلم لیگ ن ڈاکٹر غزالہ شاہین،آزادامیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 216چوہدری پرویز اختر حسینی ،چوہدری منشاء کھکھ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ خانیوال،شہزاد گل چیئرمین پاکستان کرسچن کئیر پارٹی و دیگر سیاسی سماجی حلقوں نے کیا،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ کروائیاں کرنے والے دہشت گرد اپنے انجام سے بھاگ نہیں سکیں گے، مسلمانوں کو ہونے کی حیثیت سے ایسے واقعات ہماری قوم کواور مضبوط کرتے ہیں،اگر قوم کو توڑنے والے چند مٹھی بھر عناصر ہیں تو قوم کو جوڑنے والے کروڑوں عوام اپنا کردار اد ا کررہے ہیں،ہم سانحہ میں شہید ہونیوالے افرادکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پاکستان کو بنانے کیلئے جب ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں تو ہم انشاء اللہ اپنے پیارے پاکستان کی بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :