چارسدہ پولیس نے آفتاب احمد خان پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا
پیر 28 مارچ 2016 14:57
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) چارسدہ پولیس نے علاقہ اتمانزئی میں ایک کاروائی کے دوران سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایچ او عمران خان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ کا تعلق علاقہ مندنی سے ہے اور اسکی گرفتاری کیلئے حکومت نے دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔
سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سمیع اللہ کو علاقہ اتمانزئی میں ایک ناکہ بندی پر گرفتار کیا۔(جاری ہے)
گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ سال2007میں علاقہ شیر پاوٴ کے مسجد میں نماز عید کے دوران ہونے والے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ جس میں 67نمازی شہید اور70زخمی ہو ئے تھے ، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاوٴ بھی اسی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود کش حملہ آور کا ہدف سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاوٴ ہی تھے لیکن وہ بال بال بچے گئے تھے۔ ایس ایچ او عمران نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ تھانہ عمرزئی اور تھانہ سٹی کو دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.