اسلام آباد ‘ مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا

پیر 28 مارچ 2016 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا کے باعث دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام دھرم برہم ہوکر رہ گیا ‘ حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی۔

(جاری ہے)

مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں نے ڈی چوک پر کنٹینر لگا لیا اور ہزاروں افراد دھرنے میں موجود رہے جس کی وجہ سے اسلام آباد کے بیشتر داخلی راستے بند رہے ‘ایکسپریس وے پر شدید ٹریفک کا دباوٴ ہونے کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آنے جانے والوں کو شدید مشکلات سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :