نیشنل ہائی وے سبی روڈ موٹر سائیکل اور بس میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

پیر 28 مارچ 2016 14:32

کوئٹہ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) نیشنل ہائی وے سبی روڈ موٹر سائیکل اور بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق پیر کو نیشنل ہائی وے روڈ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں عبدالغفار نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ،جنہیں فوری طور پر ڈیرہ مرادجمالی ہسپتال منتقل کردیا جہاں مزید علاج کے لیے کوئٹہ بی ایم سی ہسپتال منتقل کررہے تھے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس نے مزید اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :