اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے‘ دہشت گردوں کی نرسریاں ختم ہونی چاہئیں‘ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے بات چیت

پیر 28 مارچ 2016 14:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے‘ دہشت گردوں کی نرسریاں ختم ہونی چاہئیں‘ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرے ۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تورنے کی سازش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

را کے افسر کی گرفتاری پر حکومت کو ان کیمرہ بریفنگ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کون لوگ ہیں جو اسلام کے نام پر دہشت گردی کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کے لئے ہمیں خود اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے ہا ہے کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے‘ دہشت گردوں کی نرسریاں ختم ہونی چاہئیں‘ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرے ۔