پشاور ‘ تہکال میں نامعلوم شرپسندوں کا گھر پر دستی بم حملہ ‘ خاتون بیٹے سمیت زخمی

پیر 28 مارچ 2016 14:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت تہکال میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون بیٹے سمیت زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے تہکال کے علاقہ میں حسین شاہ نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا ‘ بم پھٹنے سے حسین شاہ کی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا واقعہ کامقدمہ تھانہ تہکال میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :