کالعدم گروہ حزب اللہ سے مبینہ تعلقات، کویت نے 60لبنانی افراد کو جلا وطن کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 13:43

کالعدم گروہ حزب اللہ سے مبینہ تعلقات، کویت نے 60لبنانی افراد کو جلا ..

کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء): کالعدم گروہ حزب اللہ سے مبینہ تعلقات پر کویت نے 60لبنانی افراد کو جلا وطن کر دیا۔کویت کی جانب سے کیا گیا یہ اقدام خلیجی عرب تنظیم کی جانب سے جہادی گروہوں کے خلاف اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔مقامی اخبار القباس کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کے پاس کویت کی مستقل رہائش موجود تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

خطرناک کیسز کی گروہ بندی میں شامل کیے گئے افراد کو وطن چھوڑنے کے لیے محض دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔خلیجی عرب تنظیم کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد جماعت قرار دئے جانے کے بعد کویت کی جانب سے دوسری مرتبہ یہ اقدام کیا گیا ہے۔گذشتہ ہفتے القباس کی رپورٹ کے مطابق گیارہ لبنانی اور تین عراقی باشندوں کو حزب اللہ گروپ سے مبینہ تعلق کی بنا پر ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قریبا پچاس ہزار لبنانی افرادتیل کے ذخائر سے بھر پور امارات میں رہائش پذیر ہیں اور ملکی معیشت اور افراط زر کی فراہمی کے لیے کام بھی کر رہے ہیں۔ خلیجی ریاستوں کی جانب سے دہشت گردی کو بلیک لسٹ کرنے کا یہ حالیہ اقدام ہے۔ گذشتہ ماہ سعودی عرب نے بھی لبنان کو دی جانے والے تین بلین ڈالر امداد کے پروگرامز کو روک لیا تھا۔تاہم انہوں نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور وہاں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جس کے بعد قطر اور کویت نے بھی اپنے شہریوں کو یہی ہدایت جاری کی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر لبنان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔علاوہ ازیں بحرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعدد لبنانی باشندوں کو حزب اللہ سے تعلق کی بنا پر جلا وطن کر دیا گیا ہے۔سعودی اخبار الوطن کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے مذکورہ دہشت گرد گروپ کو مزید نکھارنے اور سپورٹ کرنے کے جرم میں ایک مبلغ کو گرفتار کیا تھا۔

جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی حزب اللہ سے منسوب گروپ تشکیل دینے پر سات افراد کا ٹرائل بھی کیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چھ ممالک پر مشتمل خیلیجی تعاون کونسل نے لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ اور اس سے ملحقہ تمام گروپس کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔خلیجی کارپوریشن کونسل سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات ، قطر ،بحرین اور عمان پر مشتمل ہے اور یہ تمام ریاستیں دمشق میں حکومت کے سخت مخالف ہیں۔